بھوانی،7؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الیکشن میں فوج کا نام استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ مودی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے -
آج ملک کی سرحدوں پر فوجی اپنا خون بہارہے ہیں اور مودی اس پر سیاست کررہے ہیں -
مسٹر گاندھی نے یہاں کہا کہ وہ جان دے دیں گے پر فوج کا استعمال سیاست میں نہیں کریں گے -
انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت آنے پر نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی فوج کی طرح شہید کا درجہ دیا جائے گا-انہوں نے انصاف کے منصوبے سے معیشت کا حساب کتاب بھی لوگوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت آنے پر غریب کی جیب میں پیسہ آئے گا-بند کارخانے شروع ہوں گے -
مسٹر گاندھی بھوانی مہیندرگڑھ لوک سبھا امیدوار ریتو چودھری کی کروڑی مل پارک میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے -ہریانہ انچارج غلام نبی آزاد،ریتو چودھری نے بھی ریلی سے خطاب کیا-